فرانس: انتہا پسندی میں ملوث تین اسلامی تنظیموں پر پابندی عائد
یہ تنظیمیں کھلم کھلا انتہا پسندی کے فروغ اور پرچارک میں ملوث تھی،ترجمان فرانسیسی حکومت
جمعرات 14 جنوری 2016 13:35
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) فرانسیسی حکومت نے ملک میں انتہا پسندی میں ملوث تین اسلامی تنظیموں پر پابندی عاید کرتے ہوئے ان کے زیرانتظام چلنے والے اداروں اور مساجد کو بھی بند کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیرداخلہ برنارکازنوف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حکومت نے انتہا پسندی میں ملوث تین اسلامی این جی اوز پر پابندی عاید کی ہے۔
ان میں سے ایک تنظیم کے زیراہتمام پیرس میں ایک مسجد بھی قائم کی گئی تھی جسے پچھلے سال نومبر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کیبعد بند کر دیا گیا تھا۔مسٹر کازنوف نے کہا کہ جمہوریہ فرانس میں دہشت گردی،انتہا پسندی، مذہبی اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی پولیس نے پچھلے سال دسمبر کے اوائل میں پیرس کے نواحی علاقے لانیی سورمارن کے مقام پر ایک مسجد کی تالا بندی کر دی تھی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.