کامیڈی نائٹس ود کپل کی کردار ’پلک‘ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 13:21

کامیڈی نائٹس ود کپل کی کردار ’پلک‘ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

ہریانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء): معروف کامیڈی شو کامیڈی نائٹس ود کپل میں ”پلک“ کا کردار ادا کرنے والے کی کُو شاردھا کوضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق بھارت کا معروف کامیڈی شو کامیڈی نائٹس ود کپل میں پلک کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی کو شاردھا کو ضمانت پررہائی مل گئی۔ کی کو شاردھا کو گذشتہ روز ایک پروگرام میں ہندو سادھو بابا گرمیت رام رحیم کی نقل اُتارنے پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے جُرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس شو کو گذشتہ برس 27 دسمبر کو آن ائیر کیا گیا،ہریانہ پولیس نے گذشتہ روز ’’کی کو‘‘ کو ممبئی سے گرفتار کر کے کیتھل منتقل کیا، جہاں عدالت نے انہیں 14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں کامیڈی شو میں گتھی کا کردار اداکرنے والے سنیل گرور،دادی کا کردار نبھانےوالے علی اصغر،راجیوٹھاکر،پوجا بینرجی،گوتم گولاٹی سمیت آٹھ اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔ گرمیت رام رحیم کی نقل اُتارنے کے بعد کی کُو کو خاصی تنقید اور منفی کلمات سننا پڑے جس کے بعد کی کوُ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر قوم سے معافی بھی مانگی جسے ٹویٹر صارفین نے مسترد کر دیا تھا۔