ایران کا چھوٹا فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دور ان گرکر تباہ ‘ پائلٹ اور معاون ہلاک

جمعرات 14 جنوری 2016 13:17

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) ایران کا چھوٹا فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحر اومان کے قریب جاہ بہار بندرگاہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار ہوا باز اور اس کا معاون دونوں ہلاک ہو گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نارے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم خبر رساں ایجنسی کی جانب سے امریکی ساختہ ’ایف 4‘ فینٹوم طیارے کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فوجیوں کی تربیت کی غرض سے امریکہ میں یہ طیارے 1970ء کے عشرے میں بنائے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔العربیہ کے مطابق صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میرشکاری کے مطابق تربیتی طیارے کے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم متعلقہ حکام نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں،’ایف 4‘ نامی تربتی طیارہ منگل کو مسلح افواج کے’کنارک‘ کے مقام پر قائم 10 ویں فوجی اڈے سے فضاء میں اڑا اور 20 منٹ کی پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔