تیل کی قیمتیں کم ہوتی رہیں تو ملک کو بدترین اقتصادی صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیے ‘ روسی وزیر اعظم

روسی بجٹ کو صرف 82 ڈالر فی بیرل پر متوازن رکھا جا سکتا ہے ‘روسی وزیر خزانہ

جمعرات 14 جنوری 2016 13:17

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) روس کے وزیراعظم دیمتری میدویدو نے کہا ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں ایسے ہی کم ہوتی رہیں تو ملک کو بدترین اقتصادی صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیے، اس صورتحال میں روس کو رواں برس اپنے بجٹ پر نظرثانی کرنا پڑے گی، روسی حکومت کی آمدنی کا آدھے سے زیادہ حصہ تیل اور گیس پر ٹیکس سے حاصل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری اداروں کو اپنے اخراجات میں 10 فیصد کمی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ روس کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ روسی بجٹ کو صرف 82 ڈالر فی بیرل پر متوازن رکھا جا سکتا ہے-

متعلقہ عنوان :