55 ہزار روپے کی اضافی قیمت میں سوزوکی کلٹس کا لیمیٹڈ ایڈیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 12:57

55 ہزار روپے کی اضافی قیمت میں سوزوکی کلٹس کا لیمیٹڈ ایڈیشن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء): گذشتہ روز سوزوکی کے شو رومز میں سوزوکی کلٹس کا لمیٹڈ ایڈیشن لایا گیا ۔ لیکن لمیٹڈ ایڈیشن کے لیے گاڑی کے خواہشمند افراد کو 55 ہزار روپے کی اضافی قیمت بھی ادا کرنا ہو گی جس کے بعد سوزوکی کلٹس کی قیمت 10,44,000 روپے سے بڑھ کر 10,99,000 روپے ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس لمیٹڈ ایڈیشن کی خصوصیات میں گاڑی کے رنگ سے مشابہ سائیڈ مررز ،گاڑی کے رنگ سے مشابہ ربڑ اسٹرپس اور ڈِن آڈیو سسٹم سمیت قدرے بہتر نشستیں بھی شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل سوزوکی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2016ء میں کلٹس کی جگہ سوزوکی سلیریو پیش کرے گا تاہم با وثوق ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ کچھ تاخیر کا شکار ہے اور اب سلیریوآئندہ سال یعنی 2017ء میں پیش کی جائے گی۔