سنکیانگ میں زلزلہ ، 9ٹرینوں کی آمدو رفت معطل

جمعرات 14 جنوری 2016 12:42

ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) چین کے شمال مشرقی خود مختار علاقے سنکیانگ میں گذشتہ روز آنے والے زلزلہ کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت روک دی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلہ سے نو ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ، زلزلے کی شدت 5.3بتائی گئی ہے ۔ سنکیانگ ریلوے اتھارٹی نے بتایا کہ زلزلہ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم چار مختلف روٹس پر جانے والی ان ٹرینوں کو حفاظتی چیک اپ کے لیے روک لیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :