چین ، غیر قانونی افراد کو رجسٹریشن کا حق دے دیا گیا

جمعرات 14 جنوری 2016 12:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) چینی حکومت نے سیاہ فام آبادی کے ایسے بچے جو چین کی فیملی پلاننگ پالیسی کے مطابق غیر قانونی تصور کیے جاتے ہیں ، ان کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سٹیٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزکے مطابق چین میں موجود غیر قانونی افراد کی رجسٹریشن نہ کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے اور اب ایسے افراد کو رجسٹرڈ کر لیا جائے گا جو غیر قانونی تصور کیے جاتے ہیں جن کے پاس پیدائش کا سرٹیفکیٹ نہیں ہو تایا شادی کی وجہ سے رجسٹریشن کا حق کھو بیٹھتے ہیں یا ایسے لے پالک یتیم جن کا حکومت کے پاس ریکارڈ نہیں ہوتا ، غیر قانونی افراد میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو قانونی شادی کے بغیر پیدا ہوتے ہیں ، ایسے افراد یا بچوں کو چین میں رجسٹریشن (ہو کو)کاحق حاصل نہیں تھا تا ہم چینی حکومت نے یہ پابندی ختم کر دی ہے اور اب ایسے تمام افراد کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ انہیں سوشل ویلفیئر کی سہولتیں بھی حاصل ہو سکیں ۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام افراد کو رجسٹریشن کا حق حاصل ہے اور ان کے اس حق کا تحفظ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :