دہشت گردوں کی شامت۔۔۔ خیبر پختونخواہ پولیس کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کر دیا گیا‎

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 12:38

دہشت گردوں کی شامت۔۔۔  خیبر پختونخواہ پولیس کو جدید ترین ہتھیاروں سے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) : خیبر پختونخواہ پولیس نے جدید ترین ہتھیار حاصل کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خیبر پختونخواہ پولیس کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کر دیا گیا ہے۔ ان ہتھیاروں کو پروف آئی کارنر شاٹ ہتھیار (POF-EYE corner shot weapon) کہا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ کہ خیبر پختونخواہ پولیس کے یہ جدید ہتھیار پاکستان میں واہ میں موجود اورڈننس فیکٹری ہی میں تیار کیے گئے ہیں۔

ان ہتھیاروں کی مدد سے پولیس اہلکار خود دہشت گرد کا سامنا کرنے سے قبل ہی اُسے بآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں۔دہشت گردوں کے ساتھ مقابلوں میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں زیادہ تعداد دیواروں کے کناروں اور عقب میں کھڑے اہلکاروں کی ہوتی ہے لیکن ان ہتھیاروں کی مدد سے دہشتگردوں کی شامت آنے والی ہے کیونکہ ان جدید ہتھیاروں سے سکیورٹی اہلکار دیوار کے عقب ہی سے ، نکلے بغیر ہی دشمن کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :