راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب

جمعرات 14 جنوری 2016 12:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی‘ تقریب میں منتخب ہونے والے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز نے حلف اٹھایا جبکہ ٹی ایم اے راول ٹاؤن ‘ یو سی ون سے 8 تک کے نمائندوں نے حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندگان سے پریزائیڈنگ افسر تسلیم علی خان نے حلف لیا۔ اس موقع پر تمام منتخب نمائندگان نے اپنے فرائض ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دینے کا عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :