مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کے بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ‘ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، امت مسلمہ کو دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے، پاکستان دنیا میں دہشت گردوں کے خلاف ہر کارروائی میں کھڑا ہے،وزیراعظم نواز شریف کی جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 14 جنوری 2016 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کے بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ‘ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے‘ جکارتہ میں جمعرات کی صبح اقوام متحدہ کے دفتر‘ ترکی اور پاکستان کے سفارتخانوں کے قریب دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہو ئے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کے بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام امت مسلمہ کو دہشت گردی کے متفقہ خطرے کا سامنا ہے۔ پاکستان دنیا میں دہشت گردوں کے خلاف ہر کارروائی میں کھڑا ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔