بھارت، پاؤ ں پکڑنے کی تصاویر نے اسمبلی ٹکٹ منسوخ کر ا دی

جمعرات 14 جنوری 2016 12:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) بھارت میں بہوجن سماج پارٹی نے اپنی خاتون امیدوار کو دیا گیا اسمبلی ٹکٹ کینسل کردیا۔اس کی وجہ پارٹی سربراہ کے پاؤ ں پکڑنے کی تصاویر کاسوشل میڈیا پر پھیلنا ہے۔بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ایک خاتون سنگیتا چودھری کودوہزار سترہ کے لئے اترولی سے اسمبلی ٹکٹ دیا تھا،لیکن اب یہ ٹکٹ اسی وجہ سے کینسل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مایاوتی کے پاؤں پکڑے تصاویر کوسنگیتا نے اپنے فیس بک اکاوئنٹ پر پوسٹ کیا تھا ،جس کے بعد یہ تصاویر وائرل ہو گئیں،یہ تصاویر دیکھ کرمایا وتی خاصی خفا ہوئیں اورانہوں نے سنگیتا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔پچھلے سال دس جنوری کو سنگیتا کے شوہردھرمیندر چودھری کو قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ بھی اترولی سے بی ایس پی کے امیدوار تھے،بعد میں پارٹی نے سنگیتا کو اترولی سے امیدوار بنایاتھا۔سنگیتا کا کہنا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر کوئی کام نہیں کیا،مایا وتی جو بھی فیصلہ کریں گی انہیں منظور ہو گا۔

متعلقہ عنوان :