ترکی: دیارباقر چنار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے کار بم حملے میں5 ہلاک اور 36 افراد زخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 11:06

انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 جنوری۔2015ء) جنوب مشرقی صوبے دیارباقر کے شہر چنار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے کار بم حملے میں 5 ہلاک اور 36 افراد زخمی ہوئے ہیں ترکی کی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔دیار بارقر صوبے کے جینار ضلعے میں ہونے والے اس حادثے کی جگہ امدادی اہلکار ملبے کے نیچے تلاش اور تحقیقات کے کاموں میں مصروف ہیں۔

حکام نے اس حملے کا الزام کردستان کی ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجووٴں پر عائد کی ہے جو کہ کردوں کی اکثریت والے صوبے میں زیادہ سرگرم ہیں۔تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ترکی کی میڈیا کے مطابق پولیس کی عمارت کے دروازے پر بم دھماکہ کیا گیا جبکہ دھماکے میں آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد مبینہ طور پر حملہ آوروں نے ہیڈ کوارٹر پر راکٹ داغے۔

حالیہ مہینوں کے دوران دیار باقر میں کرد علیحدگی پسندوں اور ترکی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔گذشتہ سال دیار باقر شہر کے ساتھ جنوب مشرقی علاقے کے بہت سے حصوں میں سکیورٹی کریک ڈ اوٴن کے نتیجے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد ایک بم دھماکے میں 16 فوجی مارے گئے تھے اور پھر ایک دوسرے حملے میں 14 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے اور یہ دونوں واقعات مشرق میں رونما ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ جولائی میں کردوں اور ترکی کی فوج کے درمیان جنگ بندی جولائی میں ختم ہو گئی اور اس کے بعد سے ترکی کے طیاروں نے کرد جنگجووٴں کے ٹھکانوں کو شمالی عراق میں نشانہ بنایا ہے اور اس کے علاوہ بہت سے علاقوں میں زمینی کارروائی بھی کی ہے۔ہر چند کہ دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی اتحاد میں ترکی بھی شامل ہے تاہم انقرہ پر کرد جنگجووٴں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا الزام ہے جبکہ کرد خود بھی دولت اسلامیہ کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :