گورنر بلوچستان کا سٹیلائیٹ ٹاؤن دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

دہشت اور وحشت پر مبنی ذہنیت کا خاتمہ قومی یکجہتی اور اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہیقانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں،محمد خان اچکزئی

بدھ 13 جنوری 2016 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کوئٹہ کے علاقے سٹیلائیٹ ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے میں بے گناہ اور معصوم لوگوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت اور وحشت پر مبنی ذہنیت کا خاتمہ قومی یکجہتی اور اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنجائیں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :