وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیٹلائٹ ٹاؤن دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت ، سی ایم ایچ جاکر زخمیوں کی خیریت دریافت کی،ہرممکن طبی امداد وسہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

بدھ 13 جنوری 2016 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے بدھ کی صبح سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سی ایم ایچ جاکر زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور انہیں ہرممکن طبی امداد وسہولتوں کی فراہمی کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس لائن کوئٹہ میں شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور میتوں کو کندھا بھی دیا۔

انہوں نے سی ایم ایچ کے دوران زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور عوام کے تحفظ کے لئے جان کی پرواہ نہ کرنے پر اہلکاروں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے شہریوں کے تحفظ کے لئے جس جراء ت اور جوانمردی کا مظاہرہ کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء و ارکان اسمبلی، عبدالرحیم زیارتوال، نواب محمد خان شاہوانی، جعفرخان مندوخیل،سینیٹر آغا شہباز درانی، میر خالد لانگو، سردار رضامحمد بڑیچ، ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ خان چٹھہ، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن، صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبرحسین درانی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :