بونیر،پبلک ہیلتھ ملازمین کا اپنے مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے شدید احتجاج

بدھ 13 جنوری 2016 22:41

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) پبلک ہیلتھ ملازمین کا اپنے مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے شدید احتجاج ،احتجاجی واک بھی کیا گیا ،ٹائم سکیل ،چوبیس کے بجائے آٹھ گھنٹے ڈیوٹی ،سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں ضم کرنے ،ریٹائر ہونے کی صورت میں ان کے بچوں کو ملازمت فراہم کرنے ،بنولہ فنڈ اور دیگر مطالبات حل کی جائے ،ورنہ سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔

صدر زرین شاہ خان ،چیئر مین نورداد ،سرحد علی ،عابد اور دیگر کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ ورکرز یونین کے زیر اہتمام ضلع بھر کے پبلک ہیلتھ کے کلاس فور ملازمین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ڈگر میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ اور احتجاجی واک کیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے اور اپنے مسائل کی حل کیلئے زبر دست نعرہ بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ ورکرز یونین کے رہنماؤں چیئر مین نورداد خان ، صدر زرین شاہ ،محمد عابد ،شبیر احمد ،محمد کمال ،انور شاہ ،محمد رحیم ،سرحد علی اور دیگر نے صوبائی حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے اہم مسائل ٹائم سکیل ،وی ڈی او ز سکیموں کے تحت علیحدہ علیحدہ اہلکار تعینات کی جائے ، سے آپریٹر وال مین چوکیدار وں سے چوبیس گھنٹو کی بجائے آٹھ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی لیا جائے ،تعلیم یافتہ اہلکاروں کو اینکریمنٹ دیا جائے ،دوسرے اداروں کے سرکاری کلاس فور ملازمین کی طرح ہمیں سینیاٹی لسٹ دی جائے ،کلیریکل سٹاف میں کوٹہ دیا جائے ،چارکول دینے ،کنٹریکٹ ملازمین کو بھرتی کے وقت سے الاؤنس دینے ،ریٹائر ملازمین کی بے چینی دور کرنے اور ان کے بجائے ان کے بچوں کی بھرتی کی جائے ،فیکس ایکریمنٹ دینے اور اپ گریڈیشن کو عملی جامہ پہنایا جائے ،طوطالئی سب ڈویژن میں ایس ڈی او سمیت آفس سٹاف دی جائے ،دوسرے ملازمین کے تحت لانگ لیو کا مسلہ حل کی جائے انہوں نے کہاکہ ہمارا عید،اتوار اور دیگر چھٹیوں کے دنوں پر بھی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر ہمارے تمام مطالبات حل کی جائے ورنہ شدید احتجاج شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :