کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل ایگل فورٹ میں فاٹا کے پہلے مائنز ریسکیو سٹیلائیٹ سنٹر کا افتتاح

بدھ 13 جنوری 2016 22:35

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) کوہاٹ کے قبائیلی علاقے درہ آدم خیل ایگل فورٹ میں فاٹا کے پہلے مائنز ریسکیو سٹیلائیٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا چیف ایگزیکٹیو فاٹا ڈاکڑ فدا محمد وزیر نے سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان کی ہدایات پر درہ آدم خیل کے ایگل فورٹ میں فاٹا یویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فاٹا کے پہلے مائنز ریسکیو سٹیلائیٹ سنٹر کا افتتاح کر دیاگیا فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو حاجی فدا وزیر نے ریسکیو سنٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر اے پی اے درہ آدم خیل محمد علی اصغر ،فاٹا مائینز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مصطفی ،ڈپٹی ڈاریکٹر مائینز سعادت ، درہ آدم کے مقامی ملک یونس آفریدی ، ملک صابر آفریدی ، لیکچرار درہ آدم خیل کالج بلال آفریدی،رسیکیو انچارج درہ آدم خیل روشن خان و دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر فد ا محمد وزیرنے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں امن و امان کے قیام اور ترقی کیلئے کے لئے مقامی لوگوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے درہ آدم خیل ریسکیو سنٹر کے قیام کان کن کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری طور پر ریسکیو کیے جا سکیں گے اور اس سے کان کنوں کو موثر حفاظت بھی ملے گی ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے لوگوں نے دہشت گردی کی جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اب ان کی ازسر نو ترقی کا وقت آچکا ہے بہت جلد قبائیلی علاقوں میں مکمل امن قائم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس سنٹر سے درہ آدم خیل اور ایف آر پشاور کے علاقوں میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مائنز میں کام کرنے والے مزدوروں کو ایمرجنسی ، دھماکوں اور آگ لگنے کی صورت میں طبعی امداد دی جائے گی ، سنٹر میں میڈیکل کے آلات ، ایمبولینس کی سہولت ،آگ بجھانے کے آلات فراہم کئے گئے ہیں ابتدائی طور پر ریسکیو سنٹر میں چھ اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے اپنے فرائض سر انجام دیں گے بعد میں اہلکاروں کی تعداد بڑھا ئی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو سنٹر کے لئے بعد ازاں ایک کروڑ کی لاگت سے اپنی الگ عمارت بنائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :