طورخم سرحد پر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے تین کلو گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن پکڑ لی، ملزم گرفتار

بدھ 13 جنوری 2016 22:32

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) طورخم سرحد پر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے تین کلو گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن پکڑ لی، ملزم گرفتار ، حوالات منتقل۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز طورخم سرحد پر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے افغانستان سے آنے والے ایک افغان شخص کے سامان سے تین کلو گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد کر لی اور خاصہ دار فورس ذائع کے مطابق ملزم نورستان سکنہ افغانستان جلال آباد کو خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے لنڈی کوتل حوالات منتقل کر دیا جہاں ان سے مذید تفتیش کی جائیگی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آجکل ایک کلو ہیروئن کی قیمت کم از کم پانچ لاکھ روپے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :