انٹر بورڈ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی ٹیم کا اعلان

بدھ 13 جنوری 2016 22:23

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہونے والے انٹر بورڈ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد نعیم خان نے میرپورخاص بورڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا ، محمد صالم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ محمد بہزاد ٹیم کے نائب کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں ،محمد سلیمان، ،زنیر اشرف،راز محمد ،عبد الجبار،شعیب اکرم،شاول سومرو، رمیش کمار ،نجیع اﷲ،محمد اعزاز ،فرحان ریاض،خیام حسن ، فہیم احمد ،سمیع اﷲ اور ثاقب شامل ہیں ،ٹیم کے کوچ نعیم غوری اور منیجر محمد اقبال راجپوت ہونگے ،ٹیم اپنا پہلا میچ آج جمعرات کو این ای ڈی یونیورسٹی گراؤنڈ پر تعلیمی بورڈ بنوں کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔