عزم عالیشان ریلی اور کنونشن میں طلباء کی بھرپور شرکت طلباء کا جمعیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ، ممتاز حسین سہتو

بدھ 13 جنوری 2016 22:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں کامیاب ’’عزم عالیشان پاکستان ریلی‘‘اور شاگرد کنونشن کے انعقاد پر جمعیت کی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ہے عزم عالیشان ریلی اور کنونشن میں طلباء کی بھرپور شرکت نہ صرف طلباء کا جمعیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے بلکہ اس عزم کا اعادہ بھی ہے کہ طلباء اپنے وطن سے بھرپور محبت اور اس کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر ہر تحریک میں طلباء نے اہم کردار ادا کیا ہے یہ نوجوان امت مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں، انشاء اﷲ پاکستان کے نوجوان نظریہ پاکستان کی حفاظت اورسالمیت پاکستان کے ساتھ پاکستان کو ایک اسلامی، فلاحی اور جمہوری ریاست بناکر پانی پاکستان قائداعظمؒ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :