گرینڈ الا یٔنس پیپلزپارٹی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، نواب راشد علی خان

حکمران صرف مال سمیٹنے میں مشغول ہیں عوام کو بے یار مددگار چھوڑ کر دبئی میں بیٹھ کر حکمرانی کی جارہی ہے، ذمہد اران کے اجلاس سے خطاب

بدھ 13 جنوری 2016 22:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری نواب راشد علی خان نے کہا ہے کہ گرینڈ الا یٔنس پیپلزپارٹی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، حکمران صرف مال سمیٹنے میں مشغول ہیں عوام کو بے یار مددگار چھوڑ کر دبئی میں بیٹھ کر حکمرانی کی جارہی ہے۔

وہ اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کے مختلف ونگز کے ذمہ داروں سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ایم ایس ایف کے فقیر غلام نبی پڑھیار ، ریحان میمن ، چوہدری ظفر اﷲ ، زاہد شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نواب راشد علی خان نے کہا کہ پیر صاحب پاگارا ہی سندھ میں ایسی شخصیت ہیں جو یہاں کے عوام کو اس دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ظلم وجبر اورزیادتیوں سے فنکشنل لیگ کے بہادر اور غیور ورکرز نہ بکے ہیں اور نہ جھکے ہیں، حرجماعت اور فنکشنل لیگ کے ورکرز کو انگریز سامراج سے لے کر بھٹو خاندان تک نہ جھکا سکا تو زرداری لیگ کہ جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں کہاں جھکا سکے گی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے یہ جان لیں کہ مرحوم پیر مردان شاہ ثانی کی پیشنگوئی سچ ثابت ہونے میں کچھ عرصہ ہی باقی رہ گیا ہے جب تاج اچھالے جایٔیں اور تخت گرائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور پارٹی قائدین پیر صاحب پاگارا اور پیر صدرالدین شاہ راشدی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پرامن رہیں کیونکہ باطل مٹنے کے لیے اور حق غالب آنے کے لیے ہے۔

متعلقہ عنوان :