Live Updates

اسلام آباد نے مظفر آباد کے انتخابات میں کبھی دخل نہیں دیا، بدعنوانی ، نا اہلی اور نالائقی وزیر اعظم آزاد کشمیر کا طرۂ امتیاز ہے ، نیلم جہلم منصوبے کو 7سال پہلے مکمل ہو جانا چاہیے تھا،موٹروے پر تنقید کرنے والے آج اسلام آباد میں جمع ہو کر اپنے علاقوں میں موٹرویز بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، عمران خان نے نریندر مودی سے ملاقات میں پاکستان اور کشمیر پر بات کی بجائے بلا مانگا، عوام مسلم لیگ(ن) کو خدمت کا موقع دیں، ہم کشمیر میں ترقی کا خوشحالی کا نیا دور شروع کریں گے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کامیرپور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب

بدھ 13 جنوری 2016 21:36

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ اسلام آباد نے مظفر آباد کے انتخابات میں کبھی دخل نہیں دیا،ہم نے پیپلزپارٹی کی حکومت کو5سال آزادکشمیرکی خدمت کاموقع دیا،آج آزاد کشمیر کے وزیراعظم پر بدعنوانی، نا اہلی اور نالائق جیسے الزامات لگ رہے ہیں، بدعنوانی ، نا اہلی ، نالائقی وزیر اعظم آزاد کشمیر کا طرۂ امتیاز ہے ، نیلم جہلم منصوبے کو 7سال پہلے مکمل ہو جانا چاہیے تھا، وزیراعظم نواز شریف نے منصوبہ 2016میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے،موٹروے پر تنقید کرنے والے آج اسلام آباد میں جمع ہو کر اپنے علاقوں میں موٹرویز بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، عمران خان نے پاکستان اور کشمیر پر بات کرنے کی بجائے نریندر مودی سے ملاقات میں بلا مانگا، آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ(ن) کو خدمت کا موقع دیں، ہم کشمیر میں ترقی کا خوشحالی کا نیا دور شروع کریں گے وہ بدھ کو میرپور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کو ہٹانے کی کسی سازش کا ساتھ نہیں دیا،مسلم لیگ ن نے2011میں آزادکشمیرکے نتائج کوتسلیم کیا۔پرویز رشیدنے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کو مدت پوری کرنے کا بھرپور موقع دیاہے،آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،بدعنوانی ، نا اہلی ، نالائقی وزیر اعظم آزاد کشمیر کا طرۂ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میٹرو بس منصوبے اور دیگر دوسرے پراجیکٹ بڑی تیزی سے مکمل ہوئے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، ہم کشمیر میں ترقی کا خوشحالی کا نیا دور شروع کریں گے، فیس معافی اور لیپ ٹاپ کی فراہمی آزاد کشمیر میں بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نوجوان کفن پہن کر اپنے ہی وزیراعظم کی بدعنوانی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، آزاد کشمیر کے وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کا ورکر کنونشن دیکھ کر حوصلہ ہار بیٹھے ہیں، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں توانائی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا، نیلم جہلم منصوبے کو سات سال پہلے مکمل ہو جانا چاہیے تھا، وزیراعظم نواز شریف نے نیلم جہلم منصوبہ 2016میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں 2ارب روپے کے ترقیاتی کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موجودہ دور حکومت میں مثالی ترقی کی ہے، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کا تین سالہ منصوبہ بارہ ماہ میں مکمل ہوا، موٹروے پر تنقید کرنے والے آج اسلام آباد میں جمع ہو کر اپنے علاقوں میں موٹرویز بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے بھارت میں نریندر مودی سے ملاقات کی، بیرسٹر سلطان محمود سے پوچھا کہ عمران خان نے مودی سے کیا باتیں کیں، عمران خان نے پاکستان اور کشمیر پر بات کرنے کی بجائے مودی سے بلا مانگا، آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ (ن) کو خدمت کا موقع دیں، ہم آزاد کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات