مہمند ایجنسی، فاٹا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس ملنے کیلئے جدوجہد شروع کرنے کا اعلان

قبائلی علاقے جیسے حساس جنگ زدہ علاقے میں تعینات ڈاکٹروں کو محروم رکھنا امتیازی سلوک ہے، مہم شروع کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

بدھ 13 جنوری 2016 21:05

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) مہمند ایجنسی، فاٹا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس ملنے کیلئے جدوجہد شروع کرنے کا اعلان ، قبائلی علاقے جیسے حساس جنگ زدہ علاقے میں تعینات ڈاکٹروں کو محروم رکھنا امتیازی سلوک ہے۔ مہم شروع کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں فاٹا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایم بی بی ایس ڈاکٹر ز کے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سے فاٹا میں تعینات ڈاکٹروں کو محروم رکھنے پر آفسوس کا اظہارکیا ہے۔

اور موقف اختیار کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو مذکورہ الاؤنس مل رہا ہے مگر فاٹا جیسے حساس علاقے میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کو الاؤنس نہیں دیا جا رہا ہے جو کہ امتیازی سلوک ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں حقوق کے تحفظ کیلئے ڈاکٹر اختر حسین، ڈاکٹر احمد زیب اور ڈاکٹر رحیم گل پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو اعلیٰ سطح پر الاؤنس ملنے کیلئے جدوجہد کرے گی

متعلقہ عنوان :