موجودہ حکومت کے دور میں پی آئی اے میں ایک ہزار نئی بھرتیوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان

بدھ 13 جنوری 2016 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) پاکستا ن انٹرنیشنل ائیرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ایک ہزار نئی بھرتیاں کی گئی ہیں،اس دور میں 2403ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے جن میں ریٹائرمنٹ،ٹرمینیٹ اور وہ لوگ شامل ہیں جن کے کنٹریکٹ ختم ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ دور میں 611ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے جن میں507ٹیکنیکل گروپ جو اپنی تین سالہ انٹرن شپ جو پی آئی اے کے ٹریننگ سنٹر سے مکمل کرچکے تھے کو ملازمتیں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ فلائٹس میں اضافے کی وجہ سے موجودہ حکومت کے دور میں بھرتیاں کی گئی ہیں،تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں نہ کہ گزشتہ ادوار کی طرح سیاسی بھرتیاں کی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :