دریاخان،سپورٹس جمنیزیم کی زیرتعمیر فرنٹ کی دیوار کا کام پھر سیاسی مداخلت پر روک دیا گیا

آٹھ فٹ فرنٹ چھوڑنے کیلئے دباؤ، سپورٹس آفیسر و دیگر سرکاری عملہ پہنچ گیا، کام شروع نہ ہو سکا

بدھ 13 جنوری 2016 20:59

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء)سپورٹس جمنیزیم دریاخان کی زیرتعمیر فرنٹ کی دیوار کا کام پھر سیاسی مداخلت پر روک دیا گیا آٹھ فٹ فرنٹ چھوڑنے کیلئے دباؤ، سپورٹس افیسر و دیگر سرکاری عملہ پہنچ گیا کام شروع نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق سپورٹس جمنیزیم دریاخان کے فرنٹ پر بیٹھے کھوکھا مالکان کیلئے سیاسی دباؤ اور مداخلت پر فرنٹ پر سات فٹ کی جگہ چھوڑ کر دیورا بنانے کیلئے کھدائی شروع کی گئی اور کام کرنے کے لئے مستری مزدور آئے تو چند مقامی سیاست دان موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کام رکوا دیا کہ سپورٹس جمنیزیم کے فرنٹ پرآٹھ فٹ جگہ چھوڑ کر دیوار بنائی جائے لیکن سپورس افیسر و دیگر عملہ نے انکار کر دیا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے ہیں دریاخان کے کھلاڑیوں فرقان احمد، ریحان مجید، اجمل کامران، غلام رسول، سجاد احمد، حفیظ اللہ و دیگر نے کمشنر سرگودھا اور ڈی سی او بھکر سے مطالبہ کیا ہے کہ سپورٹس جمنیزیم دریاخان عرصہ ایک سے زیرتعمیر ہے لیکن ہر بار کوئی نہ کوئی مداخلت کر کے اس کو مکمل نہیں ہونے دے رہا ہے نقشہ اور جمنیزیم کیلئے مختص اراضی پر ہی دیوار تعمیر کر کے اس کو باقاعدہ کھلاڑیوں کیلئے کھولا جائے اور فرنٹ پر نقشہ کے مطابق رین بیلٹ بھی بنائی جائے کوئی سیاسی مداخلت خاطر میں نہ لاتے ہوئے سرکاری اراضی کا تحفظ ممکن بنایا جائے۔