بھکر ،نعیم اللہ خان شہانی عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ، لیگ ن کا ایک ووٹ کم ہو گیا

وطن واپسی تک مخصوص نشستوں کے انتخابات ہوچکے ہونگے ،نوانی گروپ کو کا فائدہ ہوگا

بدھ 13 جنوری 2016 20:54

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) نعیم اللہ خان شہانی عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب روانہ‘ مسلم لیگ ن کا ایک ووٹ اور کم ہوگیا۔ ان کی وطن واپسی تک مخصوص نشستوں کے انتخابات ہوچکے ہونگے اس طرح نوانی گروپ کو ان کے ملک سے باہر ہونے کا فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان کی بلدیاتی الیکشن کے اہم مرحلہ کے موقع پر عمرہ کیلئے سعودی عرب روانگی ان کی عوامی خدمت محاذ سے ناراضگی کا سبب بیان کی جاتی ہے مرکزی قیادت اور نلیگ کی مقامی قیادت کی جانب سے انہیں یکسر نظر انداز کرنے پر انہوں نے مخصوص نشستوں کے انتخابات کے موقع پر بیرون ملک روانگی کا فیصلہ کیا ہے جس کا عوامی خدمت محاذ کونقصان جبکہ عوامی نوانی عوامی محاذ کو فائدہ پہنچے گا۔

نومنتخب چےئرمین نعیم اللہ شہانی کے بلدیاتی اداروں میں کہیں بھی ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر عوامی خدمت محاذ کی قیادت سے اختلافات کی چہ مگوئیاں بھی کی جارہی ہیں۔ اہم موقع پر بیرون ملک روانگی سے اختلافات کی خبروں میں صداقت نظر آتی ہے۔