چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ،مولانا قاری جمال عبدالناصر

بدھ 13 جنوری 2016 20:54

ڈیرہ غازی خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے بہمت معاملہ فہم ایس ایچ اوز تھانوں میں تعینات کیے جائیں امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے تعاون حاصل کیا جائے جمعیت علماء اسلام ضلع ڈیرہ غازی خان کے صدر مولانا قاری جمال عبدالناصر سیکرٹری جنرل ملک فیض محمد ایڈووکیٹ ، مولانا محمد اسحاق ساجد ، مولانا کامل مسعود نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے آنیوالے ڈی پی او سے امید رکھتے ہیں کہ وہ جرائم کے خلاف بھر پور اقدامات کریں گے دینی مدارس عائمہ مساجد ، خطباء اور مذہبی سکالر ڈیرہ غازی خان کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو مکمل تعا ون کا اعلان کرتے ہیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے باہمت ،معاملہ فہم ، خدمت کے جذبہ سے سرشار ایس ایچ اوز تھانوں میں تعینات کیے جائیں ہوٹلوں اور اڈوں اور کرایہ کے مکانوں کی بھر پور نگرانی کی جائے فحاشی عریانی ، شراب اور نشہ بیچنے کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے 10روپے ٹکٹ لیکر بچوں کو سکول جانے سے رکاوٹ ڈالنے والے نجی سنیما ہال اور سنوکر گیموں کو بند کیا جائے اور ان پر بھاری جرمانے لگائے جائیں سرکاری اداروں میں رشوت کا بازار گرم ہے کرپشن کے خلاف حکومت موثر کاروائی کرے اداروں کے سربراہ ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تو کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے سود خوری ، رشوت خوری ، جواء اور شراب نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر ڈالی ہیں سرکاری تعلیمی اداروں کی کڑی نگرانی کی جائے اور معیار تعلیم بلند کیا جائے تاکہ ہر عام و خاص سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کو داخل کرا سکیں ہم حیرا ن ہیں سرکاری سکولوں میں اپنے بچوں کو داخل کرانے کے لیے کوئی تیار نہیں سرکاری عہدہ کے لیے ہر پاکستانی تیار ہے چوروں ، لٹیروں اور کرپشن میں ملوث عناصر کو الٹا لٹکایا جائے ملکی ترقی کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے جمعیت علماء اسلام نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی جنرل کونسل کا اجلاس 28جنوری کو طلب کر لیا ہے جس میں امن و امان کی صورتحال کا جائز ہ لیا جائے گا ۔