جیش محمد کے مولانا مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جنوری 2016 18:43

جیش محمد کے مولانا مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کے شبہ میں گرفتار ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری 2016 ء) جیش محمد کے مولانا مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیش محمد کے مولانا مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کے شبہ میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مولانا مسعود کے علاوہ ان کے بھائی، قریبی ساتھیوں اور جیش محمد کے دیگر متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ حکومت پاکستان نے تحقیقات کے حوالے سے بھارتی حکومت کو جلد مطلع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔