پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 17:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ایشیاء کے عظیم لیڈر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ملک میں جمہوری کلچر کی بنیاد رکھی اور معاشرے کے پسے ہوئے مظلوم /غریب طبقات کو ان کے حقوق کے حصول کے لیئے شعور عطا کیا قائد اعظم محمد علی جناح ،مفکر اسلام ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے بعد مسلم دنیا کی رہنمائی اور عالمی سطح پر ان کے وقار اور عظمت کی بلندی کے لیئے جو تاریخی کردار ادا کیا اسے رہتی دنیا تک فراموش فراموش نہیں کیا جا سکتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کے قیام کے وقت جو منشور پیش کیا وہ تاریخی حیثیت کی حامل جمہوری دستاویز تھیں پی پی پی کے ابتدائی منشور کی روشنی میں ملکی تاریخ کی پہلی منتخب حکومت کی سربراہی کرتے ہوئے جو اقدامات کیئے وہ تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں عالم اسلام کے اتحاد کے لیئے حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے فلسفہ اور فکر کی پیروی کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس کا لاہور میں انعقاد کروا کر عالمی سامراج کو یہ پیغام دیا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وجود میں آگیا ہے اور مسلم ممالک اب عالمی استعماری قوتوں کے دست نگر بن کر نہیں رہیں گے شوکت جاوید نے کہا کہ اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو 1969میں پی پی پی کا قیام عمل میں نہ لاتے تو آج بھی غریب اور مظلوم طبقات کے حقوق کی خاطر آواز بلند کرنے والا کوئی نہ ہوتا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیئے اپنی حکومت کے قیام کے بعد جو اقدامات کیئے وہ آج بھی تاریخ کا سنہری باب ہیں 1973کے آئین کی تخلیق ،ایٹمی اسلامی جمہوری پاکستان کی بنیاد رکھی اور پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیئے قابل تعریف اور قابل تقلید اقدام اٹھائے شوکت جاوید نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت سے پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا قائد عوام کی شہادت کے بعد اپنی ثابت قدم جمہوری جدوجہد کی بدولت قائد عوام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ ایک مدبر عالمی سیاسی رہنما بن کر سامنے آئیں تو انہیں بھی اپنے والد کے ادھورے چھوڑے ہوئے مشن کی تکمیل کی جدوجہد کی پاداش میں شہید کر دیا گیا شوکت جاوید نے کہا کہ قائد عوام اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا علم جواں سال چیئرمین فرزند بے نظیر بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں ہے اور وہ اپنے نانا اور والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن اور فلسفہ پر عمل پیرا ہیں اور پاکستا ن کے چاروں صوبوں آزادکشمیر کے عوام کی غالب اکثریت خصوصاًنوجوان ان کے ساتھ ہیں آزادکشمیر میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے تعلیم ،صحت ،تعمیر و ترقی کے بعد روزگار کی فراہمی کے لیئے جو میگا پراجیکٹس دیئے ان کی بنا پر 2016میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر پیپلزپارٹی اپنی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

شوکت جاوید نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار چوہدری عبدالمجید کی حکومت نے پیپلزپارٹی کے منشور کی روشنی میں آزادکشمیر کو تحریک آزادی کا حقیقی معنوں میں بیس کیمپ بنایا جسے دونوں اطراف کی کشمیری عوام نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ ان کی خواہش ہے کہ چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیر میں ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی حکومت کا قیام عمل میں آئے تا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کے کشمیر کی آزادی کے ادھورے خواب کی تکمیل ممکن ہو سکے۔