پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ضلع کوٹلی سے ڈیموکریٹک اتحاد پینل نے چھ تحصیلوں سمیت ضلع بھر میں میدان مارلیا

بدھ 13 جنوری 2016 17:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ضلع کوٹلی سے ڈیموکریٹک اتحاد پینل نے چھ تحصیلوں سمیت ضلع بھر میں میدان مارلیا مدمقابل کوئی امیدوار سامنے نہ آیا ۔اسطرح الیکشن کمشنر ضلع کوٹلی نے ڈیموکریٹک اتحاد پینل کے ضلع بھر کے تمام تحصیل امیدواران وضلعی امیدواران کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا اسکے فوری بعد DHQہسپتال کوٹلی میں تمام پیرامیڈیکل نے اظہار تشکر منایا اور ضلع بھر کے تمام پیرا میڈیکل جنوں نے انکا ساتھ دیتے ہوئے ان پر اعتماد کیا ان سب ملازمین کا عہدہ داران نے شکریہ ادا کیا کامیاب قرار پانے والے امیدواران کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

صدر ضلع کوٹلی محمد مسعود اوعوان سینئر نائب صدر راجہ محمد شبیر تبسم ، نائب صدر برائے خواتین شمائلہ ، جنرل سکریڑی کرم حسین ، سکریڑی نشرواشاعت فاروق احمد ضیا، سکریڑی مالیات اورنگ زیب ، ایڈشنل جنرل سکریڑی معروف حسین گل ، تحصیل فتح پور تھکیالہ سے صدر سردار نجیب الرحمان ، جنرل سکریڑی ظفراقبال چوہان ، سکریڑی نشرواشاعت سیدجبارحسین شاہ ، سکریڑی مالیات سردار محمد یاسین ، تحصیل کوٹلی سے صدر محمد ادریس ملک ، جنرل سکریڑی محمد جہانگیر ملک ، سکریڑی مالیات سید عباس شاہ ، سکریڑی نشرواشاعت راشد عنائیت، تحصیل کھوئیرٹہ سے صدر شیخ ابرار احمد ، جنرل سکر یڑی محمد مالک ملک ، تحصیل درلیاہ جٹاں سے صدر محمود الحسن ، جنرل سکریڑی اسرار احمد ، سکریڑی مالیات شوکت علی ، سکریڑی نشرواشاعت مظہر اقبال ،تحصیل چڑہوئی سے صدر عاصم اسلم ، جنرل سکریڑی کامران خان ، سکریڑی مالیات محمد الیاس ، سکریڑی نشرواشاعت شہزاد احمد،تحصیل سہنسہ سے صدر مختوم حسین شاہ ، جنرل سکریڑی ندیم الجبار ، سکریڑی مالیات خالد حسین ، سکریڑی نشرواشاعت نذیراحمدکامیاب قرار دے دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

اور اسطرح مرکز کی طرف سے سردار محمد بشیر عاصم مرکزی سکریڑی اشاعت بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ ضلعی صدر مسعوداعوان نے ضلع بھر کے تمام پیرا میڈیکل کا شکریہ ادا کیا ۔ جنوں نے ڈیموکریٹک اتحاد پینل پیرامیڈیکل پر اپنامکمل اعتماد کیا ۔ ضلعی صدر نے تمام تحصیل کے نومنتخب امیدواران کو مبارک باددی ۔اس بات کا اظہار کیا کہ ماضی کے طرح پیر امیڈیکل کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے ۔پیرامیڈیکل کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا ۔ تمام پیرامیڈیکل اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق رکھیں۔