آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم،صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 17:09

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم،صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کسی بھی جماعت سے اتحادکی خواہش مندنہیں،تاہم ن لیگ کی وفاقی قیادت مسلم کانفرنس سے اتحادکی خواہشمندہے جس کامثبت جواب دیا۔نون لیگ اور مسلم کا نفرنس کا اتحاد فطری ہے ۔اور جلسوں اوراخبارات میں بیہودہ زبان استعمال کرنے والوں کوامام المغلظات ہی کہہ سکتاہوں مغلظات کے اماموں سے گزارش ہے کہ ریاستی کلچرکوبیہودگی سے بچائیں گالیوں کی بجائے دلائل سے بات کریں‘سیاسی دعوے کرتے وقت کلمے پڑھنے اوربلنگ وبانگ دعوے کرنے والے یہ سوچ لیں کہ کل انہوں نے میرے ساتھ ہی بیٹھناہے پاکستان کے سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہیں اگرمنورتالپورگرفتارہواتو پنجاب میں بھی بڑے پیمانے پرگرفتاریاں عمل میںآ ئینگی پی پی اورن لیگ میں دوریاں بڑھ چکی ہیں اوریہ شگاف کوئی بھی سیاسی رنگ اختیارکرسکتاہے میاں نوازشریف درست سمت میں ملکی نظام چلارہے ہیں۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف فہم وفراست والے اوردوراندیش لیڈرہیں مسئلہ کشمیرکے حوالے سے مشرف کی پالیسی پرعمل پیراہوکرہی کوئی اچھاحل نکالاجاسکتاہے جنرل راحیل شریف پوری قوم کے مسیحاکے طورپرسامنے آئے آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی یاچوہدری عبدالمجیدکی حکومت نہیں بلکہ میثاق جمہوریت کی حکومت ہے جس نے قومی اداروں کوتباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ریاستی وقارکوبھی مجروح کیاجلدریاستی سیاست کے بڑے نام مسلم کانفرنس کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں موجودہ ممبران کی ایک بڑی تعدادبھی مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والی ہے اگرن لیگ سے اتحادنہ ہواتو41حلقوں سے بھرپوراندازسے الیکشن میں حصہ لیں گے اوریاستی سیاست کانقشہ تبدیل کرکے رہیں گے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے آرپارکی کشمیری قیادت کومل بیٹھنے کاموقع دیاجائے ریاستی قیادت کوملنے کے مواقع نہ دیناہندوستان اورپاکستان کی حکومتوں کی غفلت ہے مجھے یہ اعزازحاصل ہے کہ میں نے 2004میں عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی کواسلام آبادمیں عشائیہ دیاتھاوقت کاتقاضاہے کہ من جملہ کشمیری قیادت کومل بیٹھنے کاموقع دیاجائے انہوں نے کہاکہ اگر گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کی کوشش کی گئی تو پوری قوت سے اس سازش کوناکام بنائیں گے مسلم کانفرنس کوگالیاں نکالنے والے ذہنی معذورہیں انہیں کوئی جواب نہیں دونگاان کے لیے یہی سزاکافی ہے کہ میاں نوازشریف چھ ماہ سے ملاقات کاٹائم نہیں دے رہے جس سے ان سیاسی پہلوانوں کواپنی حیثیت کااندازہ ہوجاناچاہیے ان لوگوں پرترس کے سواکچھ نہیں کیاجاسکتامسلم کانفرنس کونظراندازکرنے والے عقل سے عاری ہیں ہمیں چھوڑنے والے پریشان اورخوارہورہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران مقامی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اورنگزیب ملک،حبیب ملک،رضوان ملک،راجہ ابرارسلیہریا راجہ عثمان کیانی،راجہ طارق شریف، اعجاز احمد قادری ، مرزاعامرجرال،مرزاامجدجرال المعروف سائیں جی،راجہ اثامہ سرور،مرزاعدیل جرال ، اعجاز مغل ، سردارشہزادعرف داداودیگربھی موجودتھے۔

سردارعتیق نے دعوی کیاکہ جلدبڑی تعدادمیں قدآورسیاسی رہنما مسلم کانفرنس میں شمولیت کااعلان کرینگے وقت آنے پراپنے سیاسی کارڈشوکرونگاکشمیریوں کے حقیقی ترجمان اورپشتی بان ہم ہی ہیں۔آئندہ الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ہم قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :