پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر وزیر بر قیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 17:08

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بر قیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ محکمہ بر قیات کے آفیسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کے اندر چند افیسران سے نہایت خوش ہوں جنہوں نے بجلی چوروں کے خلاف اہم کردار ادا کر تے ہوئے ریو نیو جمع کیا اور محکمہ کی کارکردگی میں اضافے کا باعث بنے ہیں وزیر بر قیات اپنے آفس چیمبر میں محکمہ بر قیات کے اعلیٰ آفیسران جن میں چیف انجینئرز بر قیات سلیم اعوان، ڈی جی کمرشل عابد حسین اعوان، اے سی مظفرآباد تنویر خان، ایکسیئن ملک سہیل ،مظفرآباد شبیر حسین قریشی، ایس ڈی او احتشام خضر قریشی ، ایس ڈی او محسن میر سمیت ملک سہیل اور سید ظہور شاہ شامل ہیں راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ان آفیسران کی طرح دیگر آفیسران و اہلکاران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، لائن مین سے لیکر چیف انجینئر تک بہترکارکردگی دکھانے والوں کو سرٹیفکیٹ تاریخی اسناد سمیت نقد انعام بھی دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ممتاز حسین راٹھور کا بیٹا ہوں کسی بھی آفیسر یا اہلکار کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دونگا انہوں نے کہا کہ قلم کے ذریعے کسی بھی ملازم کے حقوق کو متاثر نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ہمراہ مختلف کمپلین آفسز کا اچانک دورہ کرونگا ڈیوٹی پر آفیسر کے موجود نہ ہونے کی صورت مین کارروائی کرونگا۔