ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور چوہدری جاوید اقبال نے انٹرٹینمنٹ آفس کا افتتاح کر دیا

بدھ 13 جنوری 2016 17:06

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور چوہدری جاوید اقبال کا الاٹیوں کو سہولیات کی فراہمی کا ایک اور بڑا اقدام انٹرٹینمنٹ آفس کا افتتاح کر دیا ۔ الاٹیوں کا خیر مقدم ، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات چوہدری جاوید اقبال نے سی ڈی اے ، بحریہ طرز پر ادارہ ترقیات میرپور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلاٹ ٹرانسفر کروانے آنے والے سائلین کے لیے ون ونڈو سنٹر سے ملحقہ انٹرٹینمنٹ آفس کا افتتاح کر دیا ہے ۔

اس سنٹر میں آنے والے سائلین کو مشروبات ، چائے اور دیگر لوازمات پیش کیے جائیں گے ۔افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر ورکس ، چوہدری علی احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ، فاروق اکرم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ای اینڈ ایم ، اختر محمود میر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ، مرزا کلیم احمد جرال ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ، قاضی اظہر الحق ، ڈپٹی ڈائریکٹرورکس چوہدری ارشد محمود ، محمد یونس مغل ، ایڈمن آفیسر و دیگر آفیسران ، صدر ایمپلائز یونین لالہ عبدالقیوم ، جنرل سیکرٹری سید محمد ادریس شاہ ، چوہدری پرویز رشید ، ملازمین اتحاد گروپ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ ادارہ ترقیات آنے والے سائلین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہمارا مطمع نظر ہے ۔ ہم اس ادارے کو بحریہ اور سی ڈی اے طرز پر پر زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا مقصد ہے ۔ اس وجہ سے ہم نے بتدریج اقدامات کرکے سہولیات ہاہم پہنچائی ہیں ۔ادارہ ترقیات میں آنے والے سائلین کے ساتھ ہم بھرپور تعاون کرکے ان کی حاظر تواضع کرینگے ۔ تاکہ وہ بہتر محسوس کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات میں مثالی اقدامات کرنا ہمارا مشن ہے ۔ ملازمین بھرپور لگن سے کام کریں اور سائلین سے خوشگوار طریقے سے پیش آئیں تا کہ مثبت اور نیک نامی میں اضافہ ہو ۔