وفاقی وزراء بالخصوص وزیرامورکشمیربرجیس طاہرآزادکشمیرمیں اپنی جماعت کی انتخابی مہم ضرورچلائیں مگرکشمیریوں کی غیرت کومت للکاریں‘ پہاڑی ہونے پرہمیں فخرہے ‘یہی کشمیرکے پہاڑپاکستان کی افواج کادفاعی حصارہیں

بدھ 13 جنوری 2016 17:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) وفاقی وزراء بالخصوص وفاقی وزیرامورکشمیربرجیس طاہرآزادکشمیرمیں اپنی جماعت کی انتخابی مہم ضرورچلائیں مگرکشمیریوں کی غیرت کومت للکاریں پہاڑی ہونے پرہمیں فخرہے یہی کشمیرکے پہاڑپاکستان کی افواج کادفاعی حصارہیں‘وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکے خلاف نازیبااستعمال کرکے وفاقی وزیرنے چھوٹے پن کامظاہرہ کیاہے پارٹی جیالوں کوہماری قیادت نے روک رکھاہے وگرنہ ہم اینٹ کاجواب پتھرسے دیناجانتے ہیں جیالوں کے صبرکاپیمانہ لبریز نہ کیاجائے ہماری قیادت نے پھانسی کے پھندے چومے جیالوں نے کوڑے کھائے ہم موت سے ڈرنے والے نہیں عزت وغیرت پرجانوں کے نذرانے پیش کرسکتے ہیں وزیراعظم محمدنوازشریف کی حکومت کوہمارے قائدمردحرآصف علی زرداری نے عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران بچایاتھامیڈیاکے اندرآج بھی وہ فوٹوزموجودہیں اورساری دنیانے بھی دیکھے کہ جب آصف علی زرداری دبئی سے لاہورائرپورٹ پہنچے تووزیراعظم نوازشریف نہ صرف ائرپورٹ پرخودانہیں لینے گئے بلکہ خودگاڑی چلاکرہمارے قائد آصف علی زرداری کوفرنٹ سیٹ پربٹھاکرجاتی امراء پہنچے جس کے بعدآصف علی زرداری نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے کرکے نوازشریف حکومت کوبچایاوفاقی وزراء کویہ بات نہیں بھولنی چاہیے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید قلندرشخصیت ہیں جنہوں نے آزادکشمیرکے اندرنوجوانوں کے لیے یونیورسٹیزاورمیڈیکل کالجزکاجال بچھایاہائیڈرل جنریشن کے منصوبے شروع کیئے اورمیرٹ پرنوجوانوں کوروزگاردیاکشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے پاکستان ہمارے ایمان کاحصہ ہے مگروفاقی وزراء کے بیانات آزادکشمیرکے اندرمقبوضہ کشمیرجیسی صورتحال پیداکررہے ہیں جس کاوزیراعظم نوازشریف کونوٹس لیناچاہیے ان خیالات کااظہار سابق پی پی پی ٹکٹ ہولڈرسردارآفتاب انجم کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پی پی پی کے جیالوں پولیٹکل کوآرڈنیٹرنصیرراٹھور،ڈویژنل صدرپی وائی اوسیدشمس محی الدین،ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل معروف،چوہدری خورشیداحمدرشی،حبیب احمدراجہ ایڈووکیٹ،معشوق بٹ،لالایونس سلہریا،ماواں یونس مغل،ممتازمغل،سینئرنائب صدرپی وائی اوالطاف بھٹی،قذافی چغتائی ایڈووکیٹ، چیئرمین بے نظیربھٹوشہیدفورم ردیف بشیر،اشفاق یوسف،نعیم عباس،چیئرمین تحصیل زکواة راجہ افسرخان،سائیں شریف حیدری،ملک مشتاق حسین،الحاج مسکین چوہدری،راجہ شفیق پپی، طارق ایوب اعوان،سیدذوالفقارشاہ،مقبول گورسی ایڈووکیٹ،چیئرمین جاویداقبال ودیگرنے کیاسردارآفتاب انجم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیںآ ج سرینگرکے اندرپاکستان کے پرچم لہرارہے ہیں سرحدی پٹی پرپاک فوج سے آگے ہمارے نہتے عوام سب سے پہلے بھارتی افواج کی اپنے سینے پرگولیاں کھاتے ہیں جوبعدمیں ہمارے فوجیوں تک پہنچتی ہیں ہمیں پاکستان اورپاک فوج پرفخرہے مگرناعاقبت اندیش وفاقی وزراء آزادکشمیرکوفتح کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن غیرت مندکشمیری خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں اپنی غیرت کونہیں للکارنے دینگے نصیرراٹھورنے کہاکہ وزیراعطم چوہدری مجیدریاست جموں کشمیرکے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے تعلیمی وتعمیروترقی کاانقلاب برپاکیاجووفاقی وزراء ہمارے جیالے وزیراعظم کے خلاف نازیبازبان استعمال کرینگے وہ ہم کھینچ لیں گے ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل معروف نے کہاکہ پھانسیاں،کوڑے اورجیلیں ہمارے لیے نئی بات نہیں اگرہمارے قائدین کے خلاف گندی زبان استعمال کرنابندنہ کی گئی توہم منہ توڑجواب دیں گے خورشیداحمدرشی نے کہاکہ پیلزپارٹی نے ہمیشہ شائستگی کی سیاست کی قائدین کی شہادت اورپارٹی جیالوں پربرسنے والے کوڑوں کے باوجودپی پی پی نے صبرکادامن نہ چھوڑا مگرہمارے مخالفین کوہوش کے ناخن لینے چاہیں انہوں نے کہاکہ ہم اپنی قیادت کے منتظرہیں وہ جیالوں کوجوحکم دے گی اس پرلبیک کہیں گے۔