Live Updates

تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی خورشید احمد عباسی کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 17:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ خورشید احمد عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق ہڑپ کر نے والوں اور ان کے ساتھیوں کو ایک جیسا سمجھتا ہوں،نورین عارف اور جاوید ایوب کے ساتھیوں سے مفاہمت نہیں کرنگا آئندہ الیکشن ضرور لڑونگا۔

کوٹلہ میں ن لیگ دھڑوں میں تقسیم ،پیپلزپارٹی کو جاوید ایوب کی لوٹ مار نے ختم کر دیامستقبل تحریک انصاف کا ہے۔ عوام بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہے اور حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔کوٹلہ کے عوام تحریک انصاف کاساتھ دیں تحریک انصاف نوجوانوں کو قیادت دیگی۔آئندہ الیکشن میں عوامی عدالت میں سرخرو ہونگے۔ کوٹلہ میں اجارہ داروں کے دن گنے جا چکے نواز،زرداری پارٹنرشپ بے نقاب اب کوٹلہ میں سونامی کا راج ہوگا۔

(جاری ہے)

چار سال کوٹلہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی کوٹلہ والوں کا نمائندہ ہوں الیکشن ضرور لڑونگاکارکن بے دھڑک ہو کر انتخابی مہم چلائیں۔عمران خان اور بیرسٹر سلطان کی قیادت میں انصاف اور احتساب کا نظام قائم کرینگے۔میثاق جمہوریت دراصل معائدہ کرپشن تھا ۔انہوں کے کہا کہ عوام مجاوروں اور پٹواریوں کی کمرشل جمہوریت کو مسترد کر دیا۔ ۔آزادکشمیرسے کرپشن ، برادری ازم ، اقرباپروری ، ظلم وناانصافی کے خاتمے، اورمیرٹ کی بحالی کے لیے عمران خان کی قیادت میں نیا کشمیر بنائینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات