ڈیمو کریٹک حقیقی اتحاد کے نامزد مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری ، سیکرٹری جنرل راجہ شاہد منیر خان کی پریس کانفرنس

بدھ 13 جنوری 2016 17:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)عدالت العالیہ کے حکم کے باوجودپیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن جعلی او ر فرضی انتخابات کا انعقاد غیر آئینی ہے جعلی اور خود ساختہ عہدیداران کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جعلی و فرضی الیکشن کمیشن کا ڈھونگ رچا نے والے معزز عدالت العالیہ کے حکم کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں ملازمین کا مینڈیٹ چوری کرنے کیلئے جو راستہ اختیار کیا گیا وہ غیر قانونی اور جابریت کا منہ بولتا ثبوت ہے ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیمو کریٹک حقیقی اتحاد کے نامزد مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری ، سیکرٹری جنرل راجہ شاہد منیر خان ، تنظیم کے بانی رہنماؤں سید ضیا الدین گیلانی سابق صد ر شیخ منظور حسین ، ملک عرفان ، سید امداد حسین کاظمی ، نذیر احمد کھوکھر ، سید لیاقت حسین نقوی ،، راجہ ناصر ، راجہ اسد نصاب، سید مختار حسین ، راجہ تاج افسر ، سید آصف شاہ ، قاضی تنویر ، نصیر اعوان ، شاہجہان مغل، عبدالرشید مغل، راجہ تسلیم خان ، جاوید اعوان ، سید غضنفر علی شاہ اور دیگر نے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ایمپلائز کے نام سے کوئی تنظیم رجسٹرڈ نہیں ہے مفاد پرست عناصر ذاتی مفاد کیلئے یہ نام استعمال کر رہے ہیں ہم نے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا الیکشن کیلئے غیر جانبدار کمیشن بنوایااور انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کیلئے عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر سے بروقت رجوع کر کے پروٹیکشن آڈر حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے جسکو پذیرائی بخشتے ہوئے عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا اسکے باوجود خالد محمود فزیو تھراپسٹ نے راولا کوٹ میں بیٹھ کر ایک خود ساختہ الیکشن کمیشن سردار الطاف نامی شخص کو بنوایا جو کہ عدالت کے حکم کی سراسر خلاف ورزی اورمن پسند کمیشن کے جعلی و فرضی اور بوگس کاروائی کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن عہدیدار ظاہر کیا گیا ایسے نام نہاد لوگوں کو کو تنظیم کے پلیٹ فارم پر کسی چور دروازے سے داخل نہیں ہونے دینگے بلکہ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف قانونی راستے کا استعمال کرتے ہوئے کاروائی کرینگے ملازمین ایسے بہروپیوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانیے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں آئینی مدت میں خاتمے کے بعد تنظیم پر مفاداتی ٹولے کاقبضہ ہے جو مجلس عاملہ کے اکثریتی رائے فیصلہ جات کو بلڈوز کرتے چلے آرہے ہیں ایسے عناصر ملازمین سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں جو کہ تنظیمی لبادہ میں ناصرف ملازمین کیلئے درد سر بن چکے بلکہ آئے روز نہ ختم ہونیوالی ہڑتالی سلسلہ عوام اور انتظامیہ کو بھی تنگ کر چکا ہے ہم چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، سیکرٹری سروسز ، سیکرٹری ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ سے عدالت العالیہ کے حکم امتناعی کی خلاف ورزی پر فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں