پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالقیوم قمر کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 16:59

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی نے تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جو سنگ میل عبور کیے وہ زمین پر نظر آ رہے ہیں خدمت خلق پیپلز پارٹی کا محور و مرکز ہے پیپلز پارٹی نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے موجودہ حکومت نے جو میگا پراجیکٹس دےئے وہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں تعمیر و ترقی سے کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور اوچھل کودکر رکھی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت چوہدری عبدالمجید کی سربراہی میں خدمت خلق کے جذبہ پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالقیوم قمر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا ایجنڈا ہے عوام ہی ہماری طاقت ہیں وزیر امور کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر کی عوام کے تعمیر و ترقی کے فنڈز روک کر (ن) لیگ کے امیدواروں کو غیر قانونی سکیمیں دے کر پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتے پی پی نے ہمیشہ سیاست کے اندر تحمل رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دیا اور ہمیشہ کارکنوں کو بھرپور مقام دیا پیپلز پارٹی کے دور حکومت نے آزاد کشمیر بھر میں بیشمار ترقیاتی کام کر وائے ہیں اور سبی برادریوں کو ساتھ لے کر چلے ہیں کبھی کسی کی حق تلفی نہیں کی صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو نازیبا الفاظ کے ذریعے فتح نہیں کیا جا سکتا نواز شریف اپنے وزراء کولگام دیں وفاقی وزراء آزاد کشمیر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے سے باز رہیں وفاق میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے وفاقی وزراء نے آزاد کشمیر میں نا زیبا بیان بازی شروع کی ہوئی ہے کس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے کشمیری عوام کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں وفاقی وزراء نے ریاستی وزیر اعظم کے خلاف جو باتیں کی ہیں وہ قابل مزمت ہیں مسلم لیگ(ن) کے وفاقی وزراء آزا د کشمیر میں ایسی گھٹیا زبان استعما ل کر کے کشمیری عوام سے معلوم نہیں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی نے ساڑھے چار سالوں میں ترقی کے جو اقدامات اٹھائے وہ مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے انشاء اللہ آئندہ بھی حکومت بنا کر تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :