مقبوضہ کشمیر ہند و انتہا پسندوں نے کشمیری ڈاکٹر اور اسکے دوست پر خونخوار کتے چھوڑ دیے

بدھ 13 جنوری 2016 16:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) بھارتی دالحکومت نئی دلی میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک کشمیری ڈاکٹر اور اسکے صحافی دوست کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ انکے پیچھے خونخوار کتے چھوڑ دیے۔ نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں کام کرنے والے عامر خان نامی ڈاکٹر اوراسکے دوست عمران شاہ کو بوگال کے علاقے میں اس وقت تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جب وہ ایک رشتہ دار کے گھر جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

نئی دلی سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روزنامے کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے عامر خان اور عمران شاہ کے پیچھے خطرناک کتے بھی چھوڑ دیے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء اور تاجروں کو بھارت میں ہرجگہ بہیمانہ برتاؤ کا نشانہ بنا یا جاتا ہے۔ اے پی ایچ سی کے ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری بھارتی حکومت کی ہے جسے اسے پورا کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :