آسٹریلیا ، بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے جمعہ کو کھیلا جائیگا

بدھ 13 جنوری 2016 16:15

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو برسبین میں کھیلا جائیگا، آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے بھارت کو پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 17 جنوری کو میلبورن، چوتھا میچ 20 جنوری کو کینبرا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :