بھارتی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کپتان ایشان کشن غیر ذمہ درانہ ڈرائیونگ پر گرفتار

بدھ 13 جنوری 2016 16:13

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) انڈ ر 19ورلڈ کپ سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ،بلیو شرٹس کے کپتان ایشان کشن کو پٹنہ پولیس نے غیر محتاط ڈرائیونگ پر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کپتان ایشان کشن نے منگل کی رات اپنے والد کی گاڑی پر خطر ناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے رکشے میں پیچھے سے دے ماری جس سے رکشے میں موجود افراد زخمی ہوئے ، اس دوران جائے حادثہ پر ہجوم اکٹھا ہوا اور ایشان نے اپنی غلطی ماننے کی بجائے ان سے لڑائی شروع کر دی جس پر ہجوم نے انہیں خوب مارا اور اسی اثناء میں کسی شہری کی جانب سے پٹنہ پولیس کو اطلاع دیئے جانے پر اس نے موقع پر پہنچ کر ایشان سمیت لڑائی کرنے والے دیگر افراد کوگرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔

۔

متعلقہ عنوان :