پاکستان ،نیوزی لینڈ کے مابین پہلاٹی ٹونٹی 22ستمبر2007ء کو کیپ ٹاوٴن میں ہوا ، گرین شرٹس سرخرو رہے

بدھ 13 جنوری 2016 15:42

پاکستان ،نیوزی لینڈ کے مابین پہلاٹی ٹونٹی 22ستمبر2007ء کو کیپ ٹاوٴن میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 13 جنوری۔2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین پہلاٹونٹی ٹونٹی میچ 22ستمبر2007ء کوکیپ ٹاوٴن میں کھیلاگیاجوپاکستان نے6وکٹوں سے جیتا۔ دوسرا ٹونٹی ٹونٹی میچ13جون2009ء کواوول میں کھیلاگیاجوپاکستان نے6وکٹوں سے جیتا۔تیسراٹونٹی ٹونٹی میچ 12نومبر2009ء کودبئی میں کھیلاگیاجوپاکستان نے 49 رنزسے جیتا۔

چوتھاٹونٹی ٹونٹی میچ13نومبر2009ء کودبئی میں کھیلاگیاجوپاکستان نے7رنزسے جیتا۔

(جاری ہے)

پانچواں ٹونٹی ٹونٹی میچ8مئی2010ء کوبرج ٹاوٴن(ویسٹ انڈیز) میں کھیلاگیاجونیوزی لینڈنے ایک رن سے جیتا۔چھٹامیچ26دسمبر2010ء کوآکلینڈمیں کھیلاگیاجونیوزی لینڈنے5وکٹوں سے جیتا،ساتواں میچ28دسمبر2010ء کوہملٹن میں کھیلاگیاجونیوزی لینڈنے39رنزسے جیتا۔آٹھواں میچ30دسمبر2010ء کوکرائسٹ چرچ میں کھیلاگیاجوپوکستان نے103رنزسے جیتا۔نواں میچ 23ستمبر2012ء کوپالیکے میں کھیلاگیاجوپاکستان نے13رنزسے جیتا۔دسواں میچ 4دسمبر2014ء کودبئی میں کھیلاگیاجوپاکستان نے7وکٹوں سے جیتاگیارہواں میچ5دسمبر2014ء کودبئی میں کھیلاگیاجونیوزی لینڈنے17رنزسے جیا۔

متعلقہ عنوان :