پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین اب تک 11 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے

بدھ 13 جنوری 2016 15:41

پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین اب تک 11 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 13 جنوری۔2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین اب تک11ٹونٹی ٹونٹی میچزکھیلے گئے جن میں سے8میچ نیوٹروینیوپر اور3میچ نیوزی لینڈمیں کھیلے گئے۔پاکستان اورنیوزی لینڈکے ٹیموں کے درمیان یونائیٹڈعرب ایمرٹس(یواے ای) میں4میچ کھیلے گئے جن میں سے3میچ پاکستان نے جیتے اورایک میچ میں نیوزی لینڈنے کامیابی حاصل کی یواے ای میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب75فیصداورنیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب25فیصدہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈمیں 3میچ کھیلے گئے جن میں سے2میچ نیوزی لینڈنے جیتے اورایک میچ پاکستان نے جیتانیوزی لینڈمیں پاکستان کی کامیابی کاتناسب33.33فیصدہے۔سری لنکامیں ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلاگیاجوپاکستان نے جیتاسری لنکامیں پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔جنوبی افریقہ میں دونوں ٹیموں کے مابین ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلاگیاجوپاکستان نے جیتاجنوبی افریقہ میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب 100فیصدہے۔انگلینڈمیں ایک میچ کھیلاجوپاکستان نے جیتا۔انگلینڈمیں نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب 100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزمیں ایک میچ کھیلاگیاجونیوزی لینڈنے جیتا۔ویسٹ انڈیزمیں نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدہے۔

متعلقہ عنوان :