انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی پر چھوٹ واپس لینے سے برآمدات میں کمی واقع ہوگی‘ ناصر حمید خاں

بدھ 13 جنوری 2016 15:41

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 13 جنوری۔2016ء) ممبرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبہ پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی پر دی گئی چھوٹ واپس لینے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی پر چھوٹ واپس لینے سے برآمدات میں کمی واقع ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل بروڈ آف ریونیو کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تمام ایس آر اوز ختم کرنے اور مالی سال2016-17سے تمام ایس آر او ز واپس لینے جن کے تحت انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ یا رعایت کے خاتمہ کے فیصلہ کو تاجروں کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ا یس آر اوزکی مالیت مجمومی قومی پیداوار کے اعشاریہ3فیصد کے برابر ہے ناصرحمید نے کہا کہ انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی پر چھوٹ واپس لینے سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہونگی اور تاجر برادری پر بوجھ پڑے گا،رعایتی ایس آراوز کو واپس لینے سے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس لیے حکومت ایسے کسی فیصلے سے احتراز کرے او ر ان معاملات پر کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل تاجر و صنعتکار برادری کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ تاجر و صنعتکار دلجمعی سے برآمدات میں اضافے اور ملکی ترقی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :