فیصل آباد میں لڑکے نے رخصتی سے پہلے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
ملک عثمان بدھ 13 جنوری 2016 15:34
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 13 جنوری۔2016ء) فیصل آباد میں لڑکے نے رخصتی سے پہلے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے اعوان والا میں پیش آیا جہاں 20 سالہ نجمہ کی آج شادی تھی اور اسی گاوٴں کا 25 سالہ لڑکا محمد عامر نجمہ کو پسند کرتا تھا لیکن وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا۔
(جاری ہے)
عامر نے مہندی کی رات گھر کے سامنے خالی پلاٹ میں لے جا کر گولی مار کر نجمہ کی جان ہی لے لی اور اس کے بعد خودکشی بھی کرلی گھر والوں کے تلاش کرنے پر دونوں کی لاشیں قریبی مدرسے کی دیوار کے ساتھ پڑی مل گئیں۔
لاشوں کے پاس پستول بھی برآمد ہوا۔ شادی والے گھر میں لڑکی کی موت کی خبر پہنچی تو والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن لڑکا شادی شدہ ہونے کی وجہ سے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا۔ دردناک واقعے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ پولیس نے قتل اور خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.