وزارت عظمیٰ حلقہ پانچ کامقدر راجہ فاروق حیدرخان حلقہ پانچ سے لینڈ سلائیڈوکٹری حاصل کریں گے‘مظہرآزادگیلانی

بدھ 13 جنوری 2016 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)وزارت عظمیٰ حلقہ پانچ کامقدر راجہ فاروق حیدرخان حلقہ پانچ سے لینڈ سلائیڈوکٹری حاصل کریں گے حلقہ پانچ کے سادات فاروق حیدر کے ساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑے ہیں حلقہ پانچ کے لوگ باشعورہیں جو پی پی پی کے غاصبو ں کاووٹ کی پرچی سے احتساب کریں گے ان خیالات کااظہار سیدمظہرآزادگیلانی ایڈووکیٹ سیداویس گیلانی سید ضرار گیلانی ایڈووکیٹ نے دھاریاں نون بگلہ بانڈی چکار کے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر خان حلقہ پانچ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں مسلم لیگی رہنماؤں نے مزید کہاکہ حلقہ پانچ کے عوام خوش قسمت ہیں جنہیں دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کو قلمدان ملے گا حلقہ پانچ مظفرآباد ڈویژن کے اندر مسلم لیگ ن کاقلعہ بن چکاہے ۔