مظفرآباد کے عوام باشعور ،بیرسٹر افتخارگیلانی کوبھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بناکراسمبلی میں بھیجیں گے

ایم ایس ایف (ن) کے چیف آرگنائزر سرمداعوان کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 13 جنوری 2016 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)مظفرآباد کے عوام باشعور ،بیرسٹر افتخارگیلانی کوبھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بناکراسمبلی میں بھیجیں گے ان خیالات کااظہار ایم ایس ایف (این) کے چیف آرگنائزر سرمداعوان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ممبراسمبلی بیرسٹرافتخارگیلانی نے ہرموقع پر مظفرآباد کی نمائندگی کاحق اداکیا اپوزیشن میں رہتے ہوئے مظفرآباد کے حقوق کیلئے جوجدوجہد کی وہ وزارتوں میں رہنے والے بھی نہیں کرسکے ایم ایس ایف کے نوجوان بیرسٹرافتخارگیلانی کے ہراول دستے کاکرداراداکرتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے ۔