خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کا نیشنل رینکنگ میں آنا اعزاز سے کم نہیں‘ رومان گل

بدھ 13 جنوری 2016 14:41

پشاور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کا نیشنل رینکنگ میں آنا صوبے کیلئے کامیابی ہے‘ سری لنکا میں ہونے والے ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شعیب خان اور ثاقب عمر صوبے کا نام روشن کرینگے‘ ان خیالات کااظہار ٹینس کوچ رومان گل نے کیا‘ انہوں نے کہاکہ انڈر 14کی رینکنگ میں محمدشعیب کا نمبرون ہونا صوبے کیلئے اعزاز سے کم نہیں اسی طرح پشاور سے تعلق رکھنے والے دیگر کھلاڑی پی آئی اے‘ ایس این جی پی ایل ‘ائیرفورس سمیت دیگر بڑے اداروں میں نمائندگی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :