تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے والی اقوام خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہیں‘پروفیسر ڈاکٹر میاں اکرم

بدھ 13 جنوری 2016 14:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء) تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں محمداکرم نے کہاہے کہ تعلیم پر خرچ کو سرمایہ کاری سمجھا جائے‘ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں آئندہ نسلوں کی ذہنی افزدگی اور تکنیکی مہارت کے حصول کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جڑی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جن اقوام نے ماضی میں تعلیم پر سرمایہ کاری کی تھی وہ آج خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہیں ‘انہوں نے کہا اب بھی وقت ہے کہ ہم بہتر منصوبہ بندی کیساتھ تعلیم کیلئے مناسب بجٹ مختص کریں تاکہ پاکستان جلد اپنے قیام کے حقیقی مقاصد حاصل کرتے ہوئے ایک عظیم فلاحی اسلامی ریاست بن سکے۔

متعلقہ عنوان :