آئی پی ایل کی میرے سامنے کوئی حیثیت نہیں، صرف انگلینڈ کیلئے کھیلوں گا، اینڈرسن

بدھ 13 جنوری 2016 14:24

آئی پی ایل کی میرے سامنے کوئی حیثیت نہیں، صرف انگلینڈ کیلئے کھیلوں ..

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) نگلینڈ کے فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ ان کیلئے بھارتی لیگ آئی پی ایل کی کوئی اہمیت نہیں۔ میرے لئے میرا ملک ہی سب کچھ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تک بھی میرے اندر کرکٹ باقی ہے میں صرف انگلینڈ کیلئے ہی کھیلوں گا۔

(جاری ہے)

میں آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے انگلش کھلاڑیو ں کیلئے دعا گو ہوں لیکن میں اس کا کبھی بھی حصہ نہیں بنو ں گا۔میری سب سے پہلی ترجیح انگلینڈ اور اس کے بعد اپنی کاونٹی لنکا شائر ہے میں قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی ٹیم لنکا شائر کا حصہ بنا رہونگا۔واضح رہے کہ میڈیا میں ایسی اطلعات آرہی تھیں کہ اینڈرسن کو اس بار آئی پی ایل کی نیلامی میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :