انتخابی عذر داریا ں مقدمے میں جسٹس ثاقب نثار اور رشید اے رضوی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

بدھ 13 جنوری 2016 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ میں غلام قادر چانڈیو سمیت دیگر انتخابی عذر داریوں کے مقدمے میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور رشید اے رضوی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے رشید اے رضوی نے ناسازی طبع کی بنا پر مقدمات کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو اس پر تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کا چہرہ تو نکھرا نکھرا سا لگ رہ ہے اور پہلے کی نسبت اس میں مزید نکھار آیا ہے طبعیت خراب نظر نہیں آتی ہم مقدمات ملتوی نہیں کر سکتے اگر ہم مقدمات ملتوی کرتے ہیں تو پھر کہا جاتا ہے کہ عدالتیں مقدمات کی سماعت ملتوی کر دیتی ہیں اس پر رشید اے رضوی نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ موسم کی وجہ سے ان کی طبیعت میں تھوڑی گرانی آئی ہے اس لئے سماعت ملتوی کر دیں جس پر عدالت نے سماعت بنچ کی دستیابی تک غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :