راولاکوٹ اےئرپورٹ کو عید سے قبل دوبارہ پروازوں کے لیے شروع کر دیا جائے گا

25سال قبل بند ہونے والا راولاکوٹ اےئرپورٹ پی آئی اے نے نئے سرے سے چلانے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 13 جنوری 2016 14:05

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) راولاکوٹ اےئرپورٹ کو عید سے قبل دوبارہ پروازوں کے لیے شروع کر دیا جائے گا پچیس سال قبل بند ہونے والا راولاکوٹ اےئرپورٹ پی آئی اے نے نئے سرے سے چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے پی آئی اے کے چےئرمین شجاعت عظیم نے تین طیاروں کا انتخاب کر لیا ہے پہلے مرحلے میں راولاکوٹ سے اسلام آباد ہفتہ وار دو پروازیں چلیں گی راولاکوٹ سے اسلام آباد پروازمیں تقریباََ نصف گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے گزشتہ سال آزاد کشمیر کے صدر یعقوب خان نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے خصوصی ملاقات کر کہ راولاکوٹ اےئرپورٹ دوبارہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا پی آئی اے کے حکام نے راولاکوٹ اےئرپورٹ چلانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور اب اےئرپور ٹ کی توسیع کا کام شروع کر دیا گیا ہے جسکے لیے گزشتہ روز سروے بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :